ملک کے متعدد شہروں میں مظاہروں کے باعث بند سڑکیں کھل گئیں، ٹریفک کی روانی بحال

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سڑکیں بند ہونے کے باعث عوام کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا رہا جنہیں آج کھول دیا گیا اور متعدد مقامات پر ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ترنول پھاٹک، اٹھال چوک، بارہ کہو اور روات ٹی چوک تاحال بند ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ شہریوں کی آمدورفت کیلئے متبادل راستوں کو کھول دیا گیا ہے۔

کراچی میں بھی آج صبح سے ٹریفک کی روانی متعدد مقامات پر مظاہروں، احتجاج اور دھرنوں کے باعث بری طرح متاثر رہی۔ صدر، ٹاور، حسن اسکوائر اور نیپا پر گزشتہ روز سے بند ٹریفک کی روانی آج بحال کردی گئی ہے۔

شہرِ قائد میں ملیر، جناح اسکوائر سے لے کر شاہراہِ فیصل تک بند کی گئی سڑکیں بھی بحال کردی گئی ہیں۔ یونیورسٹی روڈ سے لے کر صفورہ چورنگی تک بھی ٹریفک بند رہی جسے بحال کردیا گیا ہے۔

نمائش چورنگی، سہراب گوٹھ، اسٹار گیٹ، فریسکو چوک، جامعہ کلاتھ، کلفٹن، گورنر ہاؤس، پریس کلب، ملیراور بن قاسم سمیت کراچی کے دیگر علاقوں میں بھی ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی ہے۔

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں بھی عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے پولیس حرکت میں آگئی۔ پولیس نے جی ٹی روڈ کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا ہے تاہم لاہور کے 14 مقامات تاحال ٹریفک کیلئے بند ہیں۔

لاہور کے متعدد علاقوں میں ٹریفک کی روانی تاحال بحال نہیں ہوسکی جن میں چونگی امر سدھو، بھٹہ چوک، شاہکام چوک، مند پلی رائیونڈ، یتیم خانہ چوک اور خیابان چوک شامل ہیں۔ شاہ پور کانجراں میں ٹریفک سست روی کا شکار ہے۔

شاہدرہ موڑ، امامیہ کالونی پھاٹک، منڈالا روڈ، نیو شادباغ چوک، کرول گھاٹی اور اسکیم موڑسمیت لاہور کے دیگر علاقوں میں بھی ٹریفک کی روانی بحال نہیں کی جاسکی۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف مقامات پر ٹی ایل پی کا احتجاج تاحال جاری ہے۔

یاد رہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد حسین رضوی کی گرفتاری کے بعد سے ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں جن کے دوران کم ازکم 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

 علامہ خادم رضوی کے صاحبزادے سعد حسین رضوی کی قیادت میں فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کیلئے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا، گزشتہ روز سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ہونے والے مظاہروں میں 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹی ایل پی سربراہ کی گرفتاری، ملک بھر میں مظاہرے جاری، 2 افراد جاں بحق

Related Posts