شہر اقتدار میں ٹریفک آفس کی رونقیں بحال، لائسنس برانچ نے کام شروع کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہر اقتدار میں ٹریفک آفس کی رونقیں بحال، لائسنس برانچ نے کام شروع کردیا
شہر اقتدار میں ٹریفک آفس کی رونقیں بحال، لائسنس برانچ نے کام شروع کردیا

اسلام آباد:شہر اقتدار میں ٹریفک آفس کی رونقیں بحال ہوگئی ہیں، ٹریفک پولیس آفس نے کورونا وائرس کے بعد حالات نارمل ہوتے ہیں ٹریفک آفس لائسنس برانچ نے تندہی سے دوبارہ کام شروع کر دیا ہے۔

ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید کااس حوالے سے کہنا ہے کہ شہری حفاظتی اقدامات اپناتے ہوئے لائسنس برانچ تشریف لائیں،ماسک کا استعمال کریں، سوشل ڈسنٹس رکھیں، سینیٹائزر کا استعمال کریں۔

ٹریفک آفس میں شہریوں کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں،انٹری گیٹ پر ٹریفک پولیس کے نوجوان آنے والے شہریوں کا ٹمپریچر چیک کرتے ہیں اور ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کراتے ہیں اور سوشل ڈسنٹس کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

شہریوں کی سہولت کے لئے ہاتھ دھونے کے لیے صابن رکھا گیا ہے اور کوشش کر رہے ہیں کہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو،ٹریفک پولیس کے عملے کو واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ شہریوں کے ساتھ اپنا رویہ اچھا رکھے اور اعلیٰ اخلاق کا مظاہرہ کریں۔

ٹریفک پولیس اسلام آباد ہمہ تن وقت شہریوں کی خدمت میں مصروف رہتی ہے ہم امید کرتے ہیں کہ شہری بھی ہمارے ساتھ تعاون کریں گے اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں گے،ہم نے شہریوں کے لیے ڈرائیونگ کا حصول نہایت آسان اور سادہ بنا دیا ہے اور ون ونڈو آپریشن کے ذریعے فوری ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں،جس کیلئے خوش اخلاق عملہ تعینات ہے۔

Related Posts