لیہ میں ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے، متعدد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لیہ میں ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے، متعدد زخمی
لیہ میں ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے، متعدد زخمی

لاہور: صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ میں خوفناک ٹریفک حادثے نے 6 افراد کی جان لے لی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ 

تفصیلا ت کے مطابق لیہ کی ایم ایم روڈ پر کیری ڈبہ اور کار کے مابین مبینہ طور پر تیز رفتاری کے باعث تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

پشاور دھماکے میں شہادتیں 62 ہوگئیں، دہشت گردوں کے دو سہولت کار گرفتار

ایم ایم روڈ کے گولہ اڈہ پر پیش آنے والے خوفناک ٹریفک حادثے کے باعث متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کی میتوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پشاور میں قصہ خوانی بازار میں مسجد کے اندر ہونے والے تباہ کن بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 62 ہو گئی جبکہ پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک تھی، دہشت گردوں کے دو سہولت کار گرفتار ہو گئے۔

گزشتہ روز دھماکے کی تحقیقات کے سلسلے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا،پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 7 خول ملے جبکہ زخمیوں کے بیانات بھی قلمبند کر لیے گئے۔

قبل ازیں خودکش بمبار نے مسجد میں داخل ہونے سے قبل پولیس اہلکاروں اور دیگر نمازیوں پر فائرنگ کی، بعدازاں خود کو منبر کےسامنے دھماکے سے اڑادیا ،دھماکے کے بعد مسجد کے ہال میں بد ترین تباہی ہوئی۔

Related Posts