گھوٹکی میں گاڑی کا ٹرالر سے تصادم، دلہن سمیت ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ کے ضلع گھوٹکی میں تیز رفتار گاڑی کے ٹرالر سے خوفناک تصادم کے نتیجے میں دلہن سمیت ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں ٹریفک حادثہ نو بیاہتا دلہن سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد کی جان لے گیا۔ موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک حادثہ موٹر وے ایم 5 پر گڈو انٹرچینج کے قریب پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پشاور، سی ٹی ڈی نے 3 دہشت گرد ہلاک کردئیے

موٹر وے پولیس کے بیان اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ حادثہ تیزرفتاری کا نتیجہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تیز رفتار گاڑی کے ٹرالر سے ٹکرا جانے کے باعث پیش آنے والے حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہوئے۔

حادثے کے نتیجے میں جاں بحق افراد میں 3 خواتین اور 2 بچے بھی  شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے 2 افراد میں دولہا بھی شامل ہے جس کی 2 روز قبل ہی شادی ہوئی تھی، تاہم حادثے کے باعث ہنستا بستا گھر اجڑ گیا ہے۔

دونوں میاں بیوی رسم کی ادائیگی کیلئے سکھر سے ماہی چوک جارہے تھے جب حادثہ پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کو شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کردیا گیا ہے۔ 

Related Posts