ایف بی آر اور کسٹم کی کارروائیوں کے خلاف تاجروں نے احتجاج کی دھمکی دےدی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

traders protest
ایف بی آر اور کسٹم کی کارروائیوں کیخلاف تاجروں نے احتجاج کی دھمکی دےدی

کراچی:طارق روڈ پر جیولرز کی دکانوں پر ایف بی آر اور کسٹم کی کارروائیوں کے بعد تاجر برادری میں خوف کی صورتحال، تاجروں نے احتجاج کی دھمکی دے دی۔

صدر طارق روڈ ٹریڈرز الائنس الیاس میمن کا کہنا ہے کہ ٹیکس کے نام پر چھاپا مار کارروائیوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو سڑکوں پر نکل آئیں گے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور محکمہ کسٹم کی جانب سے طارق روڈ پر جیولرز کی دکانوں پر چھاپے مار کارروائیوں کے بعد طارق روڈ ٹریڈرز الائنس کے صدر الیاس میمن کی زیر صدارت تاجروں کا اجلاس ہوا ۔

اجلاس میں عبدالصمد خان،سلیم انڑ،ادریس میمن، ناصر محمود ،شکیل چائولہ سمیت دیگر تاجر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر طارق روڈ ٹریڈرز الائنس کے صدر الیاس میمن نے کہا کہ ایف بی آر اور کسٹم حکام کی جانب سے جیولرز کی دکانوں پر چھاپوں کے بعد تاجر برادری میں خوف کی صورتحال ہے ،ایک طرف تاجروں کو پریشان نہ کرنے کا اعلان کیا جاتاہے تو دوسری طرف دکانوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں جس سے ٹیکس ادا کرنے والے تاجروں میں شدید بے چینی پیدا ہو گئی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بلا جواز چھاپوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو ایف بی آر اور کسٹم کے دفاتر کے باہر احتجاج کریں گے، کرپٹ بیوروکریسی تاجر برادری سے لوٹ مار کرنے کے لیے اب چھاپا مار کارروائیاں کرکے تاجروں میں خوف کی صورتحال پیدا کرنا چاہتی ہے جو تاجر برادری کسی صورت میں برداشت نہیں کرے گی اور مجبور ہوکر احتجاج کا راستہ اختیار کرے گی۔

Related Posts