کے ایم سی دفتر کے سامنے پیپر مارکیٹ میں گندگی کے انبار، کاروبارتباہ، تاجرپریشان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Traders express displeasure over lack of cleanliness in front of KMC office

کراچی:شہر قائد میں گندگی کے ڈھیر انتظامیہ کا منہ چڑانے لگے، کے ایم سی کے صدردفترکے سامنے پیپرمارکیٹ میں جگہ جگہ گندگی کی وجہ سے کاروبار تباہ ہوگیا، تاجر پریشان، حکومت سے نوٹس لینے کی اپیل کردی۔

کراچی میں صفائی ستھرائی کا معاملہ سندھ حکومت اور ماتحت اداروں کیلئے ایک معمہ بن چکا ہے ، شہری وضلعی انتظامیہ شہر کو صاف رکھنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے جس کے باعث شہریوں اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ہیڈ آفس کے سامنے واقع پیپر مارکیٹ میں گندگی کی وجہ سے شہریوں نے مارکیٹ کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے کیونکہ یہاں سیوریج کے پانی اور گندگی کی وجہ کئی شہری گڑھوں یا کچرے میں گر کر زخمی ہوجاتے تھے۔

مزید پڑھیں:کچرہ صفائی کی مہم، عائشہ عمر نے منوڑہ کے ساحل پر ڈیرے ڈال لیے

شہریوں کی آمد و رفت میں کمی کی وجہ سے پیپر مارکیٹ میں کاروبار میں بھی کمی آئی ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ پہلے کورونا کی وجہ سے تقریباً دو سال کاروبار بند رہا جس کی وجہ سے ہمیں شدید مالی مشکلات پیش آئیں اور اب انتظامی اداروں کی نااہلی کی سزاء بھگت رہے ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ گندگی ،سیوریج کے پانی اور گڑھوں کی وجہ سے اکثر خریدار گرجاتے تھے اور کئی بار کچرے اور گندگی کی وجہ سے انہیں شدید مشکل پیش آتی تھی اس لئے لوگوں نے یہاں آنا کم کردیا ہے۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ مارکیٹ میں صفائی ستھرائی کا انتظام کرکے تاجروں کو مزید بدحالی سے بچایا جائے۔

Related Posts