پاک افغان بارڈرپر ایکسپورٹ روک دی گئی، افغانستان میں روڈ پاس کے بغیر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

pak afghan trade
pak afghan trade

لنڈی کوتل : پاک افغان بارڈر طورخم پر ایکسپورٹ روک دی گئی، افغان حکام نے روڈ پاس کے بغیر گاڑیوں پر افغانستان میں داخل ہونے پر پابندی لگا دی ہے۔طورخم میں ایک ہزار سے زائد گاڑیاں کھڑی ہو گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈر طورخم میں بڑی تعداد میں گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں اس وقت لگ گئیں جب افغان حکام نے پاکستان کے جانب سے افغانستان کو داخل ہونے والی گاڑیوں پر پابندی لگا دی۔

افغان حکام نے مؤقف اختیار کیا ہے پاکستان سے افغانستان میں داخل ہونے کے لئے اس گاڑی کو اجازت دی جائے گی جس کے پاس روڈ پاس موجود ہو۔

افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے والی گاڑیوں کے داخلے پر روڈ پاس لازمی قرار دیدیاگیا ہے جس کا حق ہم بھی رکھتے ہیں طورخم میں گاڑیوں کو کلیئرنس اور گیٹ پاس جاری کئے گئے ہیں تاہم روڈ پاس نہ ہونے کے باعث افغانستان میں داخل نہیں ہونے دی جارہی۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کیلئے ایک اور امتحان، قیمت بڑھتے ہی چینی مارکیٹ سے غائب

مالکان نے کہا ہے کہ گاڑی کھڑی کرنے سے انہیں سخت نقصان اٹھاناکرنا پڑتا ہے انہوں نے دونوں جانب حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کو حل کر کے جلد فیصلہ کریں۔

دوسری طرف ٹرانسپورٹ یونین نے افغان حکام سے اپیل کی انہیں تین ماہ کی مہلت دی جائے تاکہ تین ماہ میں اس کا بندوبست کیا جائے ۔

Related Posts