وانا ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت ایکس فاٹا میں 738 مریضوں میں ایچ آئی وی وائرس کی تشخیص

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

fata aids
fata aids

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وانا: جنوبی وزیرستان وانا ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت ایکس فاٹا میں  738 مریضوں میں ایچ آئی وی وائرس کی تشخیص گئی جس میں 190 مریضوں کا تعلق شمالی وزیرستان اور 113 ایچ آئی وی سے متاثرہ کا تعلق جنوبی وزیرستان ہے۔

ایڈز کنٹرول پرگرام ایکس فاٹا سیکرٹریٹ کے سپر وائزر نادار خان آفریدی نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں تین سنٹرز موجود ہیں جہاں پر باقاعدگی سے ایڈز کے مریضوں کو سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔

جنوبی وزیرستان کی انتہائی پسماندہ تحصیل توئی خلہ میں ایڈز سے متاثرہ مریض موجود ہیں ان مریضوں نے نام ظاہر نہ کرنے پر میڈیا کو بتایا کہ ہیڈکوارٹر وانا میں ایڈز کنٹرول سنٹر نہ ہونے کی وجہ سے ایچ آئی وی وائرس علاقے میں تیزی سے پھیل رہا ہے ۔

انہوں نے حکومت خیبر پختونخواہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غربت کی وجہ سے اور معاشرتی بندھنوں کی وجہ سے ایچ آئی وی سے متاثرہ لوگ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ایئرپورٹ پرچینی مسافر کی ناک سے خون نکل آیا ،آئیسولیشن روم منتقل

صوبائی ہیلتھ سیکرٹری ہنگامی بنیادوں پر ایڈز کنٹرول سینٹر کھول دیں تاکہ جنوبی وزیرستان وانا سب ڈویژن کی سطح پر عوام کو اس مہلک بیماری سے بچایا جاسکے ۔

دوسری جانب ہیڈ کوارٹر اسپتال وانا میں یونیسیف کی جانب سے ایک ڈاکٹر کو فوکل پرسن اور ایک لیبارٹری ٹیکنیشن کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ بدقسمتی سے مزکوراسپتال میں ڈاکٹر اور دو سٹاف ممبرز ایچ آئی وی مریضوں کو میسر نہیں ہے۔

عوامی حلقے نے اعلی احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مستقل بنیادوں پر ایڈز کنٹرول سنٹر مہیا کیا جائے تاکہ ایڈز کے مریضوں کا علاج ممکن بنایا جاسکے ۔

Related Posts