توشہ خانہ کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

گزشتہ روز اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج نے توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین کو آج حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا تھا۔

ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کے سلسلے میں چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل گوہر علی خان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے وکیل امجد پرویز عدالت میں پیش ہوئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ سربراہ تحریک انصاف کے چار وکلا ہیں، وقت ضائع کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جسٹس مسرت ہلالی نے بطور سپریم کورٹ جج عہدے کا حلف اٹھالیا

اس پر گوہر علی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل صرف پوائنٹ اسکورنگ کررہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے سینئر وکیل خواجہ حارث ہیں۔

سربراہ تحریک انصاف کے وکیل نے سماعت 10 جولائی تک ملتوی کرنے کی استدعا کی جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں، ان کے وکلا کی نیت ہی دلائل دینے کی نہیں، خواجہ حارث کی کوئی عدالتی مصروفیات نہیں۔

بعد ازاں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت کل 8 جولائی تک ملتوی کردی اور خواجہ حارث کو کل عدالت پیش میں ہونے کی ہدایات کی ہے۔

Related Posts