لوئر دیر میں طوفانی بارش سے کاروباری مراکز ڈوب گئے، جی ٹی روڈ بھی پانی میں بہہ گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لوئر دیر: صوبہ خیبر پختون خوا کے صوبہ لوئر دیر میں گزشتہ شب طوفانی بارش سے کاروباری مراکز ڈوب گئے جبکہ جی ٹی روڈ بھی پانی میں بہہ گیا۔

ضلع میں رات بھر تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش جاری رہی ، جس کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔تالاش برساتی نالے میں طغیانی کے نتیجے میں جی ٹی روڈ بہہ گیا، جس کی وجہ سے مسافروں نے پوری رات گاڑیوں میں رہ کر گزاری۔

شدید بارش کے باعث ہنگامی صورت حا میں جی ٹی روڈ بند ہو جانے سے ہر قسم کی ٹریفک پھنس گئی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ شدید بارش کے باعث پانی سڑکوں پر کھڑا ہے، جس سے جی ٹی روڈ ملبے سے بھر گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.4 ریکارڈ

علاوہ ازیں رات بھر ہونے والی بارش کا پانی کاروباری مراکز میں داخل ہوگیا، جس سے تاجروں کا بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔

Related Posts