سابق امریکی صدر ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران خفیہ دستاویزات ضبط کر لی گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آئی نے 11 خفیہ دستاویزات قبضے میں لی تھیں جب کہ عدالت میں جج نے وارنٹ سمیت دیگر مواد کھولا۔
بعض دستاویزات پر ٹاپ سیکرٹ درج ہے، جس کا مطلب واضح ہے کہ انہیں صرف خصوصی سرکاری دفاتر میں ہونا چاہیے تھا۔
امریکی محکمہ انصاف نے ٹرمپ کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے عدالت سے سرچ وارنٹ دکھانے کا کہا تھا ۔
ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ چھاپہ حساس دفاعی دستاویزات غیر قانونی طور پر رکھنے سے متعلق امریکی جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کے شبے میں مارا گیا۔
اس حوالے سے سابق امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بائیں بازو کے بعض ڈیموکریٹس قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے انہیں نشانہ بنا رہے ہیں۔