لڑکے کو لڑکی سمجھ کر ایک عرصہ بات کرتا رہا، شاہد آفریدی کا انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لڑکے کو لڑکی سمجھ کر ایک عرصہ بات کرتا رہا، شاہد آفریدی کا انکشاف
لڑکے کو لڑکی سمجھ کر ایک عرصہ بات کرتا رہا، شاہد آفریدی کا انکشاف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میں ایک جذباتی آدمی ہوں کیونکہ آل رانڈر ہوں ناں، غصہ بھی آتا ہے اور رومانٹک بھی ہوں۔

ذرائع کے مطابق سابق کپتان نے ایک پروگرام میں انکشاف کیا کہ لڑکے کو لڑکی سمجھ کر ایک عرصہ بات کرتا رہا، اسکی آواز اتنی پیاری تھی کہ میں آسٹریلیا سے اس کو فون کرتا تھاحالانکہ اس وقت ہمارے پاس موبائل وغیرہ نہیں تھا۔

قومی کرکٹر نے مزید کہا کہ کارڈ لے کر ہوٹل سے فون ملاتا تھا اور کئی کئی گھنٹے بات کرتے تھے۔ جب شاہد آفریدی کو یہ سرپرائز ملا کہ دراصل وہ لڑکی نہیں لڑکا ہے۔

اس پر کرکٹر نے کہا کہ وہ کمینہ عید کے دن ہی سامنے آیا تھا، وہ ہنستے ہوئے بتاتے ہیں کہ پھر میں نے اس لڑکے کو دوسرے کھلاڑیوں کیخلاف استعمال بھی کیا اور وہ لڑکی بن کر ان سے بات کرتا تھا۔

مزید پڑھیں:آسٹریلیا نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

شاہد آفریدی نے بتایا کہ دو تین لڑکوں نے تو اس کو شادی کی پیشکش بھی کردی تھی لیکن وہ پاکستان ٹیم کے کھلاڑی نہیں تھے۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی یہ واقعہ بتاتے ہوئے مسکراتے رہے۔

Related Posts