ٹاپ گن کے مشہور اداکارول کلمر65 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Top Gun actor Val Kilmer dies at 65
(Photo by EuropaNewswire/Gado/Getty Images)

ہالی ووڈ کے معروف اداکار ول کلمر،جو 1980 اور 1990 کی دہائی میں بلاک بسٹر فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کے لیے مشہور تھے 65 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ان کی بیٹی مرسیڈیز کلمر نے تصدیق کی کہ ان کی موت نمونیا کے باعث ہوئی۔

کلمر کو 2014 میں گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ٹریکی اوٹمی (سانس کی نالی میں سوراخ کرنے کا آپریشن) کروانا پڑاجس سے ان کی آواز مستقل طور پر متاثر ہوئی۔

اگرچہ بعد کے سالوں میں انہوں نے اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی، لیکن وہ 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم

ٹاپ گن میں مختصر مگر یادگار واپسی کے ذریعے ایک بار پھر اسکرین پر جلوہ گر ہوئے۔یہ فلم 1986 کی کلاسک فلم “ٹاپ گن” کا طویل انتظار کے بعد آنے والا سیکوئل تھا، جس نے ان کے کیریئر کو نئی بلندیوں تک پہنچایا تھا۔

فلم میں ول کلمر نے اپنے مشہور کردار “ٹام آئس مین کازانسکی” کو دوبارہ نبھایا، جو فلم میں بیماری کے باعث چل بسنے والے ایک کردار کے طور پر دکھایا گیا۔

یہ کردار ان کے اصل زندگی کے صحت کے مسائل کو بھی عکس بند کرتا تھا، اور ان کی فنی زندگی کا ایک شاندار اختتام ثابت ہوا۔

ول ایڈورڈ کلمر 31 دسمبر 1959 کو لاس اینجلس میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق ایک متوسط طبقے کے گھرانے سے تھا اور ان کے والدین کرسچن سائنس کے پیروکار تھے جس عقیدے پر وہ اپنی پوری زندگی کاربند رہے۔

محض 17 برس کی عمر میں، وہ نیویارک کے “جولیارڈ اسکول” میں داخلہ لینے والے اس وقت کے سب سے کم عمر طالب علم بنے، جہاں سے ان کے اداکاری کے شاندار سفر کا آغاز ہوا۔

کلمر نے اپنی پہچان ابتدا میں مزاحیہ فلموں “ٹاپ سیکرٹ!” (1984) اور “ریل جینئس” (1985) میں بنائی، لیکن ان کی اصل شہرت “ٹاپ گن” (1986) میں “آئس مین” کے کردار سے ہوئی، جس میں انہوں نے ٹام کروز کے کردار “میورک” کے حریف پائلٹ کا کردار ادا کیا۔

یہ فلم 1980 کی دہائی کی سب سے بڑی فلموں میں شامل ہوئی اور ول کلمر کو ہالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکاروں میں شامل کر دیا۔

Related Posts