ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز نے ایچ ایف پی اے کو 3گولڈن گلوب اعزازات واپس کردئیے

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز نے ایچ ایف پی اے کو 3گولڈن گلوب اعزازات واپس کردئیے
ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز نے ایچ ایف پی اے کو 3گولڈن گلوب اعزازات واپس کردئیے

مشہورومعروف ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز نے ہالی ووڈ فارن پریس ایسوسی ایشن (ایچ ایف پی اے) کو اپنے 3 گولڈن گلوب ایوارڈز واپس کردئیے ہیں جبکہ یہ اقدام این بی سی کے اعلان کے بعد اٹھایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق این بی سی نے اعلان کیا تھا کہ سن 2022ء میں ایوارڈز کی تقریب نشر نہیں کی جائے گی۔ پیر کے روز امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک (این بی سی) نے نسل پرستی کے تحت من پسند افراد کو ایوارڈز دئیے جانے سے متعلق الزامات کے بعد آئندہ برس ایوارڈز کی تقریب منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ایوارڈز کی تقریب پر یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ یہ اعزاز کسی سیاہ فام فنکار کو نہیں ملتا، جس پر مشن امپاسیبل سیریز کے مرکزی کردار ایتھن ہنٹ کا رول نبھانے والے ٹام کروز نے نیٹ فلکس اور ایمازون کے ذریعے اپنے 3 گولڈن گلوب اعزازات واپس کردئیے۔

بورن آن فورتھ آف جولائی، میگنولیا اور جیری میگائر نامی 3 فلموں میں اہم کردار ادا کرنے پر ٹام کروز نے 3 ایوارڈز اپنے نام کیے تھے جبکہ ایچ ایف پی اے نے اعلان کیا تھا کہ اگلے 18ماہ میں جیوری ممبران میں تبدیلیاں کی جائیں گی اور مزید سیاہ فام بھرتی کیے جائیں گے۔

ابتدائی طور پر ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے اصلاحات پر مبنی اعلان کا خیر مقدم کیا تاہم بعد ازاں یہ کہہ کر ایوارڈز کی تقریب سے معذرت کر لی گئی کہ ہم اصلاحات کے مؤثر ہونے کا انتظار کریں گے۔ ایچ ایف پی اے ممبران پر نسل پرستانہ گفتگو کا الزام بھی عائد کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فہد مصطفیٰ نے تھیلیسیمیا میں مبتلا ہندو بچے کیلئے 20 لاکھ کا عطیہ دے دیا