ٹوکیو : ٹوکیو اولمپکس کے دوران جیولن تھرو کے مقابلوں میں ارشد ندیم ہار گئے، پاکستان کی جانب سے ارشد ندیم واحد امید تھی جو 29 سال بعد اولمپکس مقابلوں میں ملک کے لیے کوئی میڈل جیتتے، تاہم ہارنے کے باوجود وہ عوام کے دل جیتنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھرو کے فائنل مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں 12 ایتھلیٹس نے جگہ بنائی تھی جبکہ دوسرے راؤنڈ میں ٹاپ 8 نے اپنے اپنے کی جانب سے نمائندگی تھی ۔ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم پہلے راؤنڈ میں 84.62 اسکور کے ساتھ چھوتے نمبر پر رہے تھے۔
پہلے تھرو میں رومانیہ کے الیگزینڈو نوواک نے 77.03 میٹر اور جمہوریہ چیک کے ایتھلٹ ویزلی نے 79.73 میٹر کا تھرو پھینکا جبکہ جرمنی کے جولیان ویبر نے 85.30 میٹر کا جیولن تھرو کیا تھا۔
بھارت کی جانب سے نیرج چوپڑا کی تھرو 87.03 میٹر تک گئی جس کے باعث وہ پہلے نمبر رہے جبکہ پاکستان کے ارشد ندیم 82.40 کا تھرو پھینک کر چوتھے نمبر پر رہے۔
دوسرے راؤنڈ میں بھی بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑہ نے 87.58 میٹر کی تھرو پھینکی جبکہ پاکستانی ارشد ندیم فاؤل کربیٹھے۔ جس کی باعث وہ کوئی پوائنٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
تیسرے راؤنڈ نیرج چوپڑہ میں بھارتی کھلاڑی نے 76.9 کی تھرو پھینیکی جبکہ پاکستانی ارشد ندیم نے 84.62 میٹر کی تھرو پھینکی۔
چوتھے راؤنڈ میں پاکستان ارشد ندیم نے 82.91 میٹر کی تھرو پھینکی۔ جبکہ بھارتی نیرج چوپڑہ نے فاؤل کیا جس کے باعث انہیں کوئی نمبر نہیں ملا۔
پانچویں راؤنڈ میں پاکستانی ارشد ندیم نے 81.98 میٹر کی تھرو پھینکی، بھارتی کھلاڑی نے ایک مرتبہ پھر فاؤل کیا جس کے باعث انہیں کوئی نمبر نہیں ملا۔
چھٹے راؤنڈ میں پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم نے فاؤل پھینکا جس کے باعث انہیں کوئی نمبر نہیں ملا،فائنل میں شاندار کارکردگی دکھائی میڈل کی دوڑ سے باہر ہونے کے باوجود پانچویں نمبر پر رہے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی کی عوام کے لیے خوشخبری، سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان