ڈالر کی قیمت میں اضافہ، نئی قیمت 219 روپے 50 پیسے ہوگئی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

کراچی: جمعرات کے روز امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ڈالر کی نئی قیمت 219 روپے 50 پیسے ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 12 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 219 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے ۔

علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر تین روپے مہنگا ہونے کے بعد 230 روپے پر فروخت ہورہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:

قطر کا پاکستان میں تین ارب ڈالر کی بھاری سرمایہ کاری کا فیصلہ

دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جولائی 2022 کے دوران کرنٹ اکاونٹ خسارے سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیے۔

مرکزی بینک کے مطابق جولائی کا تجارتی خسارہ جون سے 21 فیصد کم ہو کر 3 ارب 9 کروڑ ڈالرز رہا اور جولائی میں درآمدات 5.38 ارب ڈالرز رہی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی میں برآمدات 2.29 ارب ڈالرز رہیں جبکہ ورکرز ترسیلات 2.52 ارب ڈالرز رہیں۔