مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نواز آج پریس کانفرنس کریں گی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Today’s outlook: Maryam Nawaz to address press conference

لاہور: گوجرانوالہ جلسے سے قبل کارکنوں کی گرفتاری کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز آج اہم پریس کانفرنس کریں گی۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت جلسے میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کررہی ہے اور ہمارے کارکنوں کو بلا جواز گرفتار کیا جارہا ہے، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کارکنوں کی گرفتاریوں اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بات کریں گی۔

ن لیگ کا کہنا ہے کہ حکومت نے جلسے کے خوف سے گوجرانوالہ جانیوالے راستوں کو بند کردیا ہے اور ریلیاں روکنے کیلئے سرکاری مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب پولیس کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کے جلسے سے پہلے سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے وکلاء فورم نے کارکنوں کی گرفتاریوں کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:وزیرِ اعظم عمران خان کا اپوزیشن جلسوں کے خلاف خود میدانِ عمل میں اُترنے کا فیصلہ

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا جلسہ کل گوجرانوالہ میں ہوگا اور اس جلسے کیلئے پنجاب حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی شرط پر اجازت دیدی ہے۔

Related Posts