آج پاکستان انتہائی خوفناک و گھمبیر مسائل سے دوچار ہے،شاہد خاقان عباسی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
آج پاکستان انتہائی خوفناک و گھمبیر مسائل سے دوچار ہے،شاہد خاقان عباسی
آج پاکستان انتہائی خوفناک و گھمبیر مسائل سے دوچار ہے،شاہد خاقان عباسی

کراچی:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر و سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ آج ہمارا وطن عزیز پاکستان انتہائی خوفناک و گھمبیر مسائل سے دوچار ہے معیشت تباہ، ادارے کمزور ہوش رُبا مہنگائی کے ہاتھوں عوام انتہائی پریشان کن صورتحال کا شکار ہیں۔

ایک وقت کی روٹی کا حصول مشکل تر ہوگیا ہے اور موجودہ نااہل، ملک اور غریب عوام دشمن حکومت اور اس کا وزیر اعظم کہتا ہے کہ گھبرانا نہیں ابھی مہنگائی میں اور اضافہ ہوگا کیونکہ پاکستان میں آج بھی مہنگائی کئی مماک سے کم ہے؟

وہ مسلم لیگی رہنماء انور عظیم خان ایڈوکیٹ اور سردار اقبال کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ فیڈرل بی ایریا ضلع وسطی کراچی میں خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے حالات جمہوری عمل میں غیر جمہوری اور غیر قانونی اقدامات کی وجہ ہے جمہوریت میں اختلافات اور اختلاف رائے تو جمہوریت کا حسن ہوتا ہے۔ کراچی کو ترقی نہیں ملی موجودہ وفاقی PTI حکومت کراچی کے لئے صرف اور صرف زبانی جمع خرچی اور بیانات اور اعلانات تک ہی محدود ہے۔

14 سال سے یہاں PPP کی حکومت ہے لیکن افسوس کہ سندھ حکومت نے بھی کراچی اور اہل کراچی کے لئے کوئی عملی کام نہیں کیا کراچی کے عوام جن تکلیف دہ صورتحال کا شکار ہیں لگتا ہے وفاق اور سندھ حکومتوں کو ان سے غرض نہیں یا کراچی پاکستان اور سندھ سے باہر کا کوئی شہر ہے؟

اس روشن حقیقت سے کوئی زی ہوش شخص انکار نہیں کرسکتا کہ نواز شریف کی حکومتوں کے دور میں کراچی کی ترقی اور اس کے لوگوں کیلئے کئی اہم اقدامات کئے گئے۔ گرین بس کا تحفہ بھی کراچی کے عوام کیلئے ان کی خدمت اور محبت کا نذرانہ ہے۔

نواز شریف کا سب سے اہم خدمت کراچی کے امن وا مان کے خوفناک مسئلہ قتل و غارت گری، دہشت گردی کا شکار اہل کراچی کو اس بھیانک صورتحال سے نکالکر امن و امان اور چین و سکون کا ماحول دیا۔

آج کی حکومت نواز شریف کے بنائے گئے منصوبوں پر فیتہ کاٹ کر خوش ہورہی ہے۔ میری پیدائش کا گھر کراچی ہے۔ سابق گورنر سندھ اور مرکزی نائب صدر محمد زبیر نے کہا کہ موجودہ دور میں عمرانی حکومت اور صوبہ سندھ کی حکومت نے کراچی اور اس کے لوگوں کی خدمت نہیں بلکہ ان کی مشکلات اور تکالیف میں اضافہ ہی کیا ہے جوکہ قابل مذمت ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت گرانیکا مشن، پی پی پی کی تجاویز پر ن لیگ سی ای سی اجلاس آج طلب

کراچی میں اور پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ نواز شریف کا کارنامہ ہے۔ سابق وزیر خزانہ اور جنرل سیکریٹری سندھ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کراچی 20 سال تک یرغمال رہا بلدیاتی ادارے ہی نچلی سطح سے لوگوں کے مسائل ٹوٹی سڑکیں، سیوریج، کچرا اور گندگی، اسٹریٹ لائٹ اور پانی کے حل کیلئے اہلیت رکھتی ہے۔