لانگ مارچ کی تاریخ کیا ہوگی؟ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس پشاور میں جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لانگ مارچ کی تاریخ کیا ہوگی؟ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس پشاور میں جاری
لانگ مارچ کی تاریخ کیا ہوگی؟ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس پشاور میں جاری

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس پشاور میں شروع ہوگیا ہے جس میں اسلام آباد لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان،مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد عمر، قاسم سوری، مراد سعید اور دیگر شریک ہیں۔.

عمران خان کی جانب سے آج کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد اسلام آباد لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان کرنے کا امکان ہے۔

انہوں نے پہلے ملتان جلسے کے دوران لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کرنا تھا مگر جلسے میں تاریخ کا اعلان نہیں کیا تھا، لیکن کہا تھا کہ متوقع تاریخ 25 مئی سے 29 مئی کے درمیان ہوگی۔

مزید پڑھیں:لانگ مارچ کی اجازت دینی ہے یا نہیں، فیصلہ اتحادی کریں گے، وزیر داخلہ

گزشتہ روز اسلام آباد میں انسانی حقوق کی سابق وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری کے بعد ایک ٹویٹ میں عمران خان نے ٹوئٹر کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ ’امپورٹڈ حکومت‘ کے خلاف لانگ مارچ کی حتمی تاریخ اتوار کو سامنے آئے گی۔

Related Posts