ٹی ایل پی کا جمعہ کو یوم تحفظ قرآن منانے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی گھناؤنا فعل اور انتہائی قابل مذمت عمل ہے، واقعے سے دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے، ایسی کارروائیوں کا آزادی اظہار رائے سے کوئی تعلق نہیں۔

مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، اسلام امن کا مذہب ہے، عالمی برادری کو اسلامو فوبیا اور عدم برداشت کیخلاف یکساں مؤقف اختیار کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ سویڈن میں اس اقدام سے دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔

آزادی اظہار کی آڑ میں کسی کو مذہبی جذبات مجروح کرنے کی اجاز ت بالکل نہیں ہونی چاہیے۔ کوئی بھی مسلمان قرآن کریم کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کر سکتا۔
یہ بھی پڑھیں:

حرم شریف میں 24 گھنٹے میں زائرین میں 87 ہزار آب زمزم کی بوتلیں تقسیم

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کو تصادم، انتشار اور عالمی امن کیلئے خطرہ کا باعث سمجھتے ہیں۔ شدت پسندی کا سدباب عالمی ذمہ داری ہے۔ سویڈن کے شدت پسند گروہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ شدت پسند ہر معاشرے میں ناسور ہیں۔

افسوسناک واقع سے یورپ کا مکروہ چہرہ سامنے آ رہا ہے۔ پوپ اس وقت کیا سو رہے ہیں جو خود کو امن کا علمبردار کہتے ہیں۔ آپ ہمیں دہشتگرد کہیں یا جو مرضی مگر قرآن پاک اور سرکار دو عالمﷺ کی بے حرمتی قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اصل دہشتگرد کون ہیں، ایسے واقعات کسی جگہ پر یا کسی بھی وقت ہوں نا قابل برداشت ہیں۔

حافظ سعد حسین رضوی کا مزید کہنا تھا کہ مذہب اسلام کے تمسخر یا قرآن کریم اور سرکار دو عالم ﷺ کی توہین ہمارے لئے ناقابل برداشت ہے۔ بحیثیت مسلمان تمام مذاہب کے احترام پر یقین رکھتے ہیں۔

سعد رضوی نے کہا کہ قرآن کریم اللہ تعالی کے طرف سے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل وحی اور رہتی دنیا تک صحیفہ رشد و ہدایت ہے۔ مغرب اور یورپ کو ایسے شرمناک واقعات پر قابو پانا چاہئے۔

دریں اثنا تحریک لبیک پاکستان نے سویڈن میں عالمی دہشت گردوں کی ناپاک جسارت توہینِ قرآن مجید کیخلاف 27 جنوری بروز جمعتہ المبارک ملک بھر کے چھوٹے بڑوں شہروں میں لبیک تحفظ قرآن مارچ کا اعلان کر دیا۔ ترجمان تحریک لبیک پاکستان کے مطابق لاہور میں مارچ داتا دربار سے شروع ہو کر پنجاب اسمبلی ہال چوک پر اہتمام پذیر ہوگا۔

Related Posts