بھارتی اداکار فیضان انصاری نے میرا دل یہ پکارے گانے پر ڈانس سے وائرل ہونے والی لڑکی عائشہ سے شادی کی خواہش ظاہر کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کی مطابق اداکار فیضان انصاری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کوئی بھی طاقت مجھے عائشہ سے شادی کرنے سے روک نہیں سکتی، بہت جلد شادی کرنے کیلئے پاکستان آؤنگا۔
انہوں نے کہا کہ عائشہ اور میں اپنی شادی میں مل کر ڈانس رینگے اور میں اُسے حق مہرمیں 15 لاکھ دونگا، ہماری شادی کا ایک استقبالیہ لاہور میں ہوگا اور دوسرا بھارت ممبئی میں ہوگا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ وہ عائشہ سے شادی کرنے کے لئے پاکستان کا ویزا بھی حاصل کررہے ہیں، اس کے لیے انہوں نے دوسرا پاسپورٹ بھی بنوالیا ہے۔ وہ 2 سے 3 دن میں عائشہ سے ملنے ممبئی سے لاہور پہنچ جائیں گے۔
بھارتی اداکار کی یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین اس پر بڑے دلچسپ تبصرے کررہے ہیں، آئیے سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں: