شہرِ قائد میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے شوق نے ایک اور سیکیورٹی گارڈ کی جان لے لی ہے، کراچی کا نوجوان سیکیورٹی گارڈ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا کہ گولی چل گئی۔
تفصیلات کے مطابق نوجوان سیکیورٹی گارڈ گلشنِ معمار میں واقع ایک فلور مل میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا جس کی عمر 20 سال بتائی جاتی ہے۔
کراچی پولیس کے مطابق سیکیورٹی گارڈ ویڈیو پلیٹ فارم ٹک ٹاک کیلئے ویڈیو کی تیاری میں مصروف تھا کہ اسی دوران ریپیٹر سے گولی چل گئی، ، سیکیورٹی گارڈ نے اسلحے میں گولی ڈالنے کے بعد اسے اپنے سینے پر رکھ کر ویڈیو بنانا شروع کی تھی۔
ویڈیو بنانے والے سیکیورٹی گارڈ کو پولیس نے گرفتار کر لیا جس کے مطابق ساتھی سیکیورٹی گارڈ سینے پر اسلحہ رکھ کر ویڈیو بنا رہا تھا جبکہ وہ جانتا تھا کہ یہ اسلحہ نہیں چلتا، تاہم ویڈیو بناتے ہوئے اچانک اسی اسلحے سے گولی چل گئی۔
جاں بحق ہونے والے سیکیورٹی گارڈ سندھ کے شہر سانگھڑ سے تعلق رکھتا تھا اور 2 ہفتے قبل ہی نیا نیا بھرتی ہو کر فرائض سرانجام دے رہا تھا، پولیس نے ورثاء سے پوسٹ مارٹم کرنے کی اجازت طلب کی جو نہیں مل سکی۔
https://www.youtube.com/watch?v=Ce0_CGTUm0M
یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں ٹک ٹاک کے جنون نے نوجوان سیکیورٹی گارڈ کی جان لے لی، 23 سالہ سیکیورٹی گارڈ ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے پستول چلنے سے جاں بحق ہوگیا تھا ۔
یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں 9 روز قبل پیش آیا جہاں 23 سالہ سلامت جو سیکیورٹی گارڈ کی ملازمت کرتا تھا، ٹک ٹاک کی ویڈیو بنا رہا تھا۔
مزید پڑھیں: ٹک ٹاک کے جنون نے نوجوان سیکیورٹی گارڈ کی جان لے لی