لاہور: ٹک ٹاک ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 اور 8 کا شراکت دار بن گیا، ایونٹ کے آن لائن ٹکٹ cricket.bookme.pk اور ایم اینڈ پی استورز سے خریدے جاسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مختصر دورانیے کی ویڈیوز بنانے اور شیئر کرنے والے عالمی پلیٹ فارم، ٹک ٹاک ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے ساتویں اور آٹھویں ایڈیشن کا آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گیا ہے۔اس شراکت داری کے تحت آئندہ دو ایڈیشنز تک ایچ بی ایل پی ایس ایل کے مداح ٹک ٹاک کے ذریعے ایسا مواد تیار کرسکیں گے جسے دنیا بھر میں دیکھاجاسکے گا۔
کپتان پیٹ کمنز نے عثمان خواجہ کیلئے ایشز سیریز کا جشن رکوادیا