بیجنگ: ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اپنے پلیٹ فارم پر پیسے کمانے کیلئے نیا سیریز فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیریز فیچر کو باضابطہ طور پر آئندہ چند ماہ میں ایپ پرپیش کردیا جائے گا جبکہ فیچر کے تحت تخلیق کار اپنی خصوصی ویڈیوز کے ذریعے براہ راست پیسے کما سکیں گے تاہم فیچر استعمال کرنے کے لیے ایپلی کیشن انتطامیہ کو فیس ادا کرنی ہوگی۔
فیس بک نے مزید ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کی منصوبہ بندی کرلی
ایپلی کیشن کے مطابق صارفین اپنی ویڈیوز تک رسائی کے لیے دوسرے صارفین سے ایک سے 190 ڈالر تک کی فیس وصول کرنے کے اہل ہوں گے ، انہیں ایک سے زائد سیریز بنانے کی اجازت ہوگی اور اپنی مرضی کے مطابق سیریز کو نام بھی دے سکیں گے۔
واضح رہے کہ اس وقت تک ٹک ٹاک پر بہت ہی محدود فیچرز دستیاب ہیں جن سے پیسے کمائے جا سکتے ہیں، تاہم اب ایپلی کیشن نے بڑے پیمانے پر سیریز فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔