کراچی: صوبائی دارالحکومت کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین اور میرپورخاص میں آج اور کل آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کا شدید کم دباؤ اس وقت مشرقی بھارت پر موجود ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔
منچھر جھیل میں پانی کی سطح تشویشناک حد تک بڑھ گئی