محکمہ خوراک پاپولیشن بیسڈ پالیسی کے تحت آٹا ملزکو گندم فراہم کرے، فلورملزایسوسی ایشن کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ: فلورملزایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ خوراک پاپولیشن بیسڈ پالیسی کے تحت آٹا ملزکو گندم فراہم کرے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی فلور ملزایسوسی ایشن نے آج سے سرکاری گندم کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے، ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک کا ہر آٹا مل کو صرف 300 بوری گندم دینا نا انصافی ہے، 300 بوری گندم سے نہ عوام کو ریلیف ملےگا، نہ آٹےکا بحران ختم ہوگا۔

واضح رہے کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے فلور ملز کو سرکاری گندم کی فراہمی کے باوجود صوبے بھر میں گندم اور آٹےکا بحران بدستور برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت کو برطانیہ سے آٹے کے تھیلوں پر مشتمل امداد موصول نہیں ہوئی۔این ڈی ایم اے

فلور ملز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہےکہ محکمہ خوراک پاپولیشن بیسڈ پالیسی کے تحت آٹا ملزکو گندم فراہم کرے، محکمہ خوراک گندم کا ستمبرکا کوٹہ فوری جاری کرے۔

ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا ہےکہ بلوچستان میں گندم کی ماہانہ ضرورت 16 لاکھ بوری گندم ہے، بلوچستان میں طلب کے مطابق گندم کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔