حکومت کو برطانیہ سے آٹے کے تھیلوں پر مشتمل امداد موصول نہیں ہوئی۔این ڈی ایم اے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کو برطانیہ سے آٹے کے تھیلوں پر مشتمل امداد موصول نہیں ہوئی۔این ڈی ایم اے
حکومت کو برطانیہ سے آٹے کے تھیلوں پر مشتمل امداد موصول نہیں ہوئی۔این ڈی ایم اے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: برطانیہ سے موصول آٹے کے تھیلے بازار میں بیچنے کی سوشل میڈیا پر وائرل افواہ جھوٹی نکلی۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پاکستان کو برطانیہ سے آٹے کے تھیلوں پر مشتمل کوئی امداد موصول ہی نہیں ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے گزشتہ روز وضاحت کی کہ سوشل میڈیا پر برطانیہ سے آئے ہوئے آٹے کے تھیلے فروخت کرنے کی خبر درست نہیں ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

جاں بحق خاتون سے زیادتی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔کراچی پولیس

این ڈی ایم اے پاکستان کا کہنا ہے کہ حکومت نے برطانیہ سے آٹے کے تھیلوں پر مشتمل امداد وصول نہیں کی۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر بوری کی تصویر وائرل کرکے پراپیگنڈہ کیا جارہا تھا کہ برطانوی امداد دکانوں پر فروخت ہورہی ہے۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ سے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے آئے ہوئے فرضی آٹے کے تھیلے کی تصویر میں چند گھنٹوں میں اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو 600 سے زائد بار ٹیگ کیا گیا۔

ٹیگ کرنے کا مقصد حالیہ دنوں میں پاکستان کا 2 روزہ دورہ مکمل کرکے عالمی برادری سے سیلاب زدگان کیلئے مدد کی اپیلیں کرنے والے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو پاکستان کو امداد دینے یا اس میں مدد کرنے سے روکنا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مذکورہ تصویر 2014 کی ہے جو بھارت میں کھینچی گئی۔ برطانوی امداد پاکستان میں گزشتہ روز یعنی اتوار کو پہنچی جبکہ تصویر کو ہفتے کے روز ہی سوشل میڈیا پر وائرل کرکے جھوٹا پراپیگنڈہ کیا گیا۔ 

Related Posts