کراچی میں آتشزدگی کے 2مختلف واقعات ،ماں بیٹی سمیت 3خواتین زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Three women were injured in two separate fire incidents in Karachi

کراچی :موسیٰ کا لونی مچھلی مارکیٹ میں واقع گھر میں آگ لگنے سے گھر مکمل طور پر جل گیا، آتشزدگی کے نتیجے میں خاتون خانہ جھلس کر شدید زخمی ہوگئی، عید گاہ کے علاقے میں بھی گھر کے اندر اوون میں آگ لگنے کے نتیجے میں ماں بیٹی جھلس گئی،جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

موسیٰ کا لونی مچھلی مارکیٹ رفیق ہومیوپیتھک کلینک کے قریب گھر میں آگ لگنے سے گھر مکمل طور پر جل گیا آتشزدگی کے نتیجے میں خاتون خانہ 40سالہ نسرین زوجہ مقصود جھلس کر شدید زخمی ہوگئی جسے طبی امدادکے لیے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیاگیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق نسرین 40فیصد جھلس گئی۔ادھر عید گاہ کے علاقے اولڈ سٹی ایریا اورنگزیب مارکیٹ کے قریب واقع ایک گھر میں امور خانہ داری کے دوران اوون میں آگ بھڑک اٹھی جس کی لپیٹ میں آکر45 سالہ شمیم زوجہ عبدالشکوراور اس کی بیٹی 18 سالہ نمرادختر عبدالشکور آگ سے جھلس کر زخمی ہوگئی۔

مزید پڑھیں: نمائش چورنگی کراچی میں پولیس مقابلہ، 1 ڈاکو ہلاک، 3 گرفتار، 1 فرار

گھر میں موجود افراد نے آگ بجھا کر دونوں زخمی ماں بیٹی کو علاج معالج کیلئے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا،اسپتال ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں شمیم 85 اور ان کی بیٹی نمرا51 فیصد جھلسی ہیں اور دونوں ماں بیٹی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،تاہم پولیس واقعے کی مزید جانچ کررہی ہے۔

Related Posts