تین ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا جانا چاہیے، نواز شریف

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تین ججز کا سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا جانا چاہیے، نواز شریف
تین ججز کا سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا جانا چاہیے، نواز شریف

لندن: قائد مسلم لیگ ن و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ تین ججز کا سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا جانا چاہیے، ایک شخص کو اقتدار میں لانے کے لیے دوبارہ جتن کیے جا رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ آئین کے ساتھ جو مرضی کھلواڑ کریں، دہرے معیار کی سمجھ نہیں آ رہی، ہمیں تو ایک منٹ میں نکال دیا تھا،آمروں اور ڈکٹیٹروں کے لیے نظریہ ضرورت ایجاد کر لیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے سیسلین مافیا اور گاڈ فادر تک کہا گیا، ایک جج وزیراعظم کو کہہ رہا ہے کہ تمہیں پتا ہونا چاہیے کہ اڈیالہ جیل میں کافی جگہ ہے،سمجھ نہیں آتی کسی کو حکومت سے نکال دیتے ہیں، کسی کو پھانسی کے پھندے تک پہنچا دیا جاتا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ آئین توڑنے والوں کو آئین سے کھلواڑ کرنے کے لیے مہلت دی جاتی ہے، قانون پارلیمنٹ نے پاس کیا اس کی بھی کوئی پروا نہیں کی گئی، جو پاکستان میں ہو رہا ہے کسی اور ملک میں نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک انتہائی درد ناک صورتحال سے گزر رہے ہیں، نواز شریف نے مطالبہ کیا کہ ان تین ججز کا سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا جانا چاہیے، یہی فیصلہ ان کے خلاف چارج شیٹ بنایا جائے۔

ن لیگ کے قائد نے کہا کہ ایک شخص کو کیسے اجازت دی جاتی ہے کہ وہ وزیراعظم، وزیر داخلہ، وزیر قانون، حکومت بن جائے، ریاست کو مفلوج کر کے ایک لاڈلے کے عشق میں سب کچھ کیا جا رہا ہے،سمجھ نہیں آرہا پارلیمنٹ، حکومتیں کیسے چلیں گی، یہ فیصلہ نہیں ون مین شو ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ عوام اس تباہی و بربادی کے خلاف کھڑے ہو جائیں،تین ججز نے آئین سے کھلواڑ کیا، کسی کو کوئی فرق نہیں پڑا، چیف جسٹس کرپٹ جج کا تحفظ کر رہے ہیں، ادارے کا کیا کریں گے۔

مزید پڑھیں:جو کہتا تھا خوف کے بت توڑ دو وہ خود خوف کا بت بن چکا ہے، وزیر اطلاعات

نواز شریف نے کہا کہ پاکستانی قوم جاگے، ہوش کے ناخن لے،فل کورٹ بنانے میں کیا مسئلہ ہے، ہمیں اعتماد ہے، پنجاب حکومت عمران خان کو دینے کیلیے ایم پی ایز کو نااہل کیا گیا۔

Related Posts