محکمہ کتب خانوں کا اسلام آباد میں 3 روزہ ’’کیپٹل بک فیئر‘‘ کا اہتمام کرنیکا منصوبہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ کتب خانوں کا اسلام آباد میں ’’کیپٹل بک فیئر‘‘ اہتمام کرنے کا منصوبہ، آغاز 5 جنوری سے ہوگا
محکمہ کتب خانوں کا اسلام آباد میں ’’کیپٹل بک فیئر‘‘ اہتمام کرنے کا منصوبہ، آغاز 5 جنوری سے ہوگا

اسلام آباد: محکمہ کتب خانوں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کے تعاون سے اسلام آباد میں 5 سے 7 جنوری تک ’’کیپٹل بک فیئر‘‘ کا اہتمام کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

آرٹس کرافٹ ولیج شکرپڑیاں میں منعقد ہونے والے کتاب میلے میں مختلف قسم کی کتابیں رعایتی قیمتوں پر پیش کی جائیں گی۔ اس کتاب میلے کے انعقاد کا مقصد عام لوگوں خصوصاً نوجوانوں میں کتاب پڑھنے کی عادت کو بحال کرنا، ہمارے ادبی ثقافتی ورثے کو محفوظ کرنا اور معاشرے میں کتاب کی ثقافت کو واپس لانا ہے۔

جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے کتب شائقین بالخصوص طلباء اور محققین کتاب میلے کے حوالے سے کافی پرجوش ہیں تاکہ علم کے حصول کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

پروفیسر طاہر نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب میلہ نوجوانوں میں کتاب پڑھنے کے کلچر کو ابھارنے کے لیے انتہائی ضروری سرگرمی ہے جو اب کتابوں کی بجائے الیکٹرانک گیجٹس پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے معاشرے میں کتابی کلچر کو فروغ دینے کے لیے محکمہ لائبریریز کے اقدام کو سراہتے ہوئے تعلیمی و ادبی محکموں پر زور دیا کہ وہ اس طرح کی سرگرمیاں مستقل بنیادوں پر منعقد کرتے رہیں تاکہ نوجوانوں کو کتابوں کی طرف راغب کیا جا سکے اور کتاب سے ان کا رشتہ مضبوط ہو سکے۔

اسی حوالے سے ایک اسکول ٹیچر اور ریسر چ اسکالر نازش عباسی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں کتابیں پڑھنے کا کلچر تقریباً نہ ہونے کے برابر ہوتا جا رہا ہے جس میں کتابوں کی زیادہ قیمتیں اور انٹرنیٹ پر کتابوں تک آسان رسائی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی اور انٹرنیٹ پیکجز کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے آج کل ہر کوئی اپنا زیادہ تر وقت انٹرنیٹ یا موبائل پر گزارتا ہے ، جس دوران ہم کتاب کے احساس کو تقریباََ بھول جاتے ہیں جو کہ معاشرے کے لیے صحت مند رجحان نہیں ہے۔

Related Posts