ٹرین میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے تینوں ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹرین میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے تینوں ملزمان گرفتار
ٹرین میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے تینوں ملزمان گرفتار

کراچی:ترجمان ریلوے ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زکریا ایکسپریس واقعہ میں نامزد تینوں ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

ترجمان ریلوے ہیڈ کوارٹر کے مطابق ملزمان کو سمندری، جہانیاں اور شور کوٹ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان زوہیب، زاہد اور عاقب واقعہ سامنے آمنے پر فرار ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ ٹرین کے ذریعے ملتان سے کراچی آتے ہوئے خاتون کے ساتھ 2 ٹکٹ چیکرز اور انچارج نے اجتماعی زیادتی کی تھی اور فرار ہوگئے تھے۔

ملزمان نے سیٹ تبدیلی کا بہانہ بنا کر خاتون سے زیادتی کی۔ واقعے کا مقدمہ سٹی ریلوے پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں بتایا گیا ہے کہ خاتون 26 مئی کے روز اپنے بچوں سے ملاقات کیلئے ملتان گئی تھی۔

متاثرہ خاتون آج سے 2 روز قبل 28مئی کو کراچی واپسی کے روز ٹرین کے 3 ملازمین کی جانب سے اجتماعی زیادتی کا شکار ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زکریا ایکسپریس پاکستان ریلوے کے نہیں بلکہ نجی کمپنی کے زیرِ انتظام ہے جس میں زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔

مزید پڑھیں:ٹرین میں سفر کے دوران ٹکٹ چیکر اور انچارج کی خاتون سے اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان میں 2 ٹکٹ چیکرز اور ایک ٹکٹ انچارج شامل ہے۔ ملزمان جرم کے ارتکاب کے بعد فرار ہو گئے۔ جناح ہسپتال کراچی میں متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرالیا گیا ہے۔ تفتیش جاری ہے۔

Related Posts