پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن پر انٹرنیشنل پابندی کے خطرات منڈلانے لگے

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

کھلاڑیوں میں ممنوعہ دواؤں کے استعمال کی روک تھام میں ایتھلیٹکس فیڈریشن ناکام ہوگئی۔ پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن پر انٹرنیشنل پابندی کے خطرات منڈلانے لگے۔

نیشنل گیمز میں پاکستان کے 4 ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت نکل آئے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ نے قومی کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی۔

نیشنل گیمز میں 3 گولڈ میڈل جیتنے والی ایشا عمران کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا، ایشا عمران ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ کیلئے قومی اسکواڈ میں منتخب ہوئی تھی۔800میٹر گولڈ میڈلسٹ رابعہ عاشق کا بھی ڈوپ ٹیسٹ مثبت نکلا، رابعہ عاشق نے نیشنل گیمز میں دو گولڈ میڈلز جیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان ویمن فٹبالرز کو ویزے مل گئے، آج سنگاپور روانہ ہوں گی

گولڈ میڈلسٹ نعیم اختر اور عزیر رحمن کا بھی ڈوپ ٹیسٹ مثبت نکلا، ویٹ لفٹنگ میں محمد طاہر بھی مثبت ڈوپ ٹیسٹ والوں میں شامل ہیں۔ مثبت ڈوپ ٹیسٹ آنے پر ایتھلیٹس کو عالمی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یاد رہے کہ سیف گیمز میں بھی تین کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت نکلے تھے، ڈوپنگ معاملات کے باعث پی او اے نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کی رکنیت معطل کر رکھی ہے۔

Related Posts