نواز شریف کیخلاف سازش کرنیوالے لوگ بہت کم عرصے میں بے نقاب ہوگئے، اسحاق ڈار

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لندن : مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والے افراد بہت کم عرصہ میں بے نقاب ہوگئے ہیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کے حملوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، 2013ء میں دہشتگردی عروج پر تھی، ہم نے ضرب عضب اور ردالفساد میں پاک فوج کے ساتھ مل کر دہشتگردی پر قابو پایا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ سی پیک چائنہ کی طرف سے نواز شریف کو تحفہ دیا گیا، نواز شریف کا ٹارگٹ ملک کی معیشت کو مضبوط کرنا تھا، ہماری کوشش ہے قوم میاں نواز شریف کو بھاری اکثریت میں ووٹ ڈالے، ہماری اکثریت ہو گی تو ہم مشکل فیصلہ کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت سے ریلیف نہ ملا تو وہ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے، نگران وزیراعظم

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ 2018ء میں مسلم لیگ ن حکومت بنا سکتی تھی، نواز شریف نے پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو عزت دی، نواز نے پہلے بھی اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑا تھا اور آج بھی ان کا اللہ پر یقین ہے، ملک کو تباہ کرنے والوں سے انتقام اللہ لے گا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والے افراد بہت کم عرصہ میں بے نقاب ہوگئے ہیں، نواز شریف کی تمام توانائیاں ملک کی بہتری کے لیے ہوں گی، انہوں نے کہا کہ میرے خلاف نیب کے بے بنیاد مقدمات بنائے گئے جن کی کوئی اہمیت نہیں۔

Related Posts