پاکستان میں مسلسل کئی ہفتوں تک سرِفہرست رہنے والے سام سنگ گلیکسی اے 56 کی برتری ختم ہو گئی ہے اور اس ہفتے شاؤمی کا ریڈمی ٹربو 4 پرو پہلی پوزیشن پر آ گیا ہے، جو گزشتہ ہفتے پانچویں نمبر پر تھا۔
تازہ ترین ہفتہ وار فہرست میں اسمارٹ فونز کی درجہ بندی میں نمایاں رد و بدل دیکھنے کو ملا ہے اور تین نئے ماڈلز نے پہلی مرتبہ اس فہرست میں جگہ بنائی ہے، جس سے مارکیٹ میں سخت مقابلے کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
اس ہفتے کے مقبول ترین 10 اسمارٹ فونز:
1۔شاؤمی ریڈمی ٹربو 4پرو گزشتہ ہفتے پانچویں نمبر سے چھلانگ لگا کر اب پہلے نمبر پر آ گیا
2۔نتھنگ سی ایم ایف فون ٹو پرو فائیو جی، نئی انٹری کے ساتھ دوسرے نمبر پر شاندار آغاز
3۔سام سنگ گلیکسی اے 56 طویل حکمرانی کے بعد اب تیسرے نمبر پر آ گیا
4۔ون پلس تیرہ ٹی فائیو جی چوتھے نمبر پر اپنی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے
5۔موٹرولا ایچ 60پرو پانچویں نمبر پر برقرار
6۔سام سنگ گلیکسی ایس 25الٹرا مہنگا ماڈل چھٹے نمبر پرہے
7۔شاؤمی پوکو ایکس 7پرو فہرست میں مسلسل موجودہے
8۔ایپل آئی فون 16پرو میکس آٹھویں نمبر پر ایپل کا مہنگا ماڈل
9۔سام سنگ گلیکسی اے 36 فہرست میں نئی انٹری کے ساتھ نویں نمبر پرہے
10۔انفینکس نوٹ 50پرو پلس ، ایک اور نئی انٹری، دسویں نمبر پرہے
فہرست سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2025 کے وسط میں صارفین کی توجہ درمیانے درجے کے اسمارٹ فونز کی طرف زیادہ ہے، جہاں شاؤمی اور نتھنگ کے ماڈلز نے سام سنگ اور ایپل جیسے مہنگے ماڈلز سے زیادہ دلچسپی حاصل کی۔
ماہرین کے مطابق شاؤمی کے ریڈمی ٹربو چار پرو کی مقبولیت میں اضافہ حالیہ سافٹ ویئر اپڈیٹس اور کم قیمت کی بدولت ممکن ہوا ہے، جو دیگر کمپنیوں کے ہم پلہ ماڈلز سے نمایاں ہے۔
نتھنگ سی ایم ایف فون ٹو پرو فائیو جی، سام سنگ گلیکسی اے 36اور انفینکس نوٹ 50پرو پلس جیسے نئے ماڈلز کی فہرست میں آمد صارفین کی نئی ریلیز ہونے والے فونز میں گہری دلچسپی کا اشارہ ہے، چاہے وہ کسی بھی قیمت کے زمرے میں آتے ہوں۔
یہ ہفتہ وار درجہ بندی دراصل آن لائن تلاش، صارفین کی دلچسپی، اور ریٹیل رجحانات پر مبنی ہے، نہ کہ براہ راست فروخت کے اعداد و شمار پرلیکن اس سے یہ ضرور ظاہر ہوتا ہے کہ اسمارٹ فون مارکیٹ میں اس وقت کس ماڈل کی مقبولیت سب سے زیادہ ہے۔