کورونا وائرس کی تیسری لہر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور شہری بڑی تعداد میں موذی وباء کا نشانہ بن رہے ہیں،وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کاکہنا ہے کہ پاکستان میں واضح طور پر کورونا کی ایک نئی لہر آچکی ہے اور پنجاب کے بڑے شہروں سمیت پورا پاکستان کورونا کی نئی لہرکی زد میں ہے۔

پاکستان میںکورونا کے مجموعی کیسز 6 لاکھ 198 تک پہنچ گئے ہیں جبکہ ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13430 ہو گئی ہے اورفعال کیسز کی تعداد 18703 ہےتاہم سب سے زیادہ تشویش کی بات یہ ہے کہ گزشتہ 7 دنوں میں ملک میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 6اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

6 مارچ کومثبت کیسز کی شرح 3اعشاریہ6، 7مارچ کو 4اعشاریہ2،8مارچ کو 4اعشاریہ5، 9 مارچ کو 4اعشاریہ2، 10 مارچ کو 4اعشاریہ5، 11 مارچ کو 5اعشاریہ4 جبکہ 12 مارچ کو یہ شرح 6اعشاریہ5 ریکارڈ کی گئی ۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں دوبارہ تیزی کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور حال ہی میں پاکستان میں جاری پی ایس ایل کے التواء کے علاوہ پنجاب میں کھیلوں کے میدان بند کرنے کا حکم دے دیا جبکہ اسلام آباد سمیت کئی شہریوں میں پابندیاں سخت کردی گئی ہیں اور ملک میں تعلیمی اداروں کی بندش کے ساتھ ساتھ 15 مارچ کومزارات ، سینما اورپارکس کھولنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے جبکہ لاہور میں شادیوں کی تقریبات پر 2 ہفتوں کیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

وبائی امراض پر کام کرنے والے ادارے کولیشن فار ایپیڈیمک پریپیئرڈنس اننوویشن کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی تیار ی کے عمل کو مزید تیز کرنا چاہیے تاکہ اگلی وبا کے آنے تک ہم 100 روز میں ویکسین تیار کرنے کے قابل ہوں۔مستقبل میں وباؤں سے نمٹنے کے لیے سی ای پی آئی نے تین ارب 50 کروڑ ڈالر کی پانچ سالہ حکمت عملی ترتیب دینے کے لیے بین الاقوامی ڈونرز سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگلی وبا ء کورونا وائرس کی وباء سے بھی بدتر ہو سکتی ہے۔

کورونا وائرس کے حوالے سے بہت ہی عام علامت پھیپھڑوں اور سانس کی تکلیف ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وباء  میں صرف یہی واحد بیماری کا اشارہ کافی نہیں۔یوں تو کورونا وائرس کی علامات میں بخار کا چڑھنا اترنا، سانس پھولنا، منہ ذائقہ نہ ہونا، جسم میں درد اور نزلہ زکام کھانسی وغیرہ شامل ہیں لیکن اب نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا وائرس کی علامات میں نظام ہضم متاثر ہونا بھی شامل ہے۔کورونا وائرس ہمارے پھیپھڑوں سے لے کر دل سمیت ہمارے اہم اعضا پر بہت خطرناک اثرات مرتب کرتا ہے اور اس وقت کراچی سمیت ملک بھر میں کورونا کے مریضوں میں مختلف علامات سامنے آرہے ہیں۔

پاکستان میں کورونا ویکسین کا عمل شروع ہوچکا ہے لیکن ابھی مطلوبہ مقدار میسر نہ ہونے کی وجہ سے خدشات بدستور قائم ہیں اور حکومت پاکستان نے بھی شہریوں کو ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی ہے جبکہ یہ خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی کچھ اقسام بہت زیادہ خطرناک بھی ہو سکتی ہیں۔

Related Posts