کورونا کی تیسری لہر، اسد عمر نے ملک میں دوبارہ پابندیوں کا اشارہ دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Asad Umar NCOC

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث پیدا ہونیوالی تشویشناک صورتحال کے بعد ملک میں سخت پابندیوں کا اعشارہ دیدیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کے پیش نظر ضروری فیصلے کیے ہیں اور ان کا جائزہ لیا ہے۔

اسد عمر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اسپتال اپنی زیادہ سے زیادہ صلاحیت کو بروئے کار لارہے ہیں تاہم پچھلے 12 دنوں میں مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور اگر یہ رجحان جاری رہا تو صورت حال ہاتھ سے ہٹ نکل سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا کیسز میں تشویشناک اضافہ، حکومت نے لاہور میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی

اسد عمر نے کہا کہ لوگوں کو وبائی امراض کی خطرناک صورتحال کے بارے میں کچھ پتہ نہیں ،این سی او سی کے فیصلوں پر بھی عملدرآمد نہیں ہو رہا،برطانیہ میں کوروناوائرس پہلے سے کہیں زیادہ خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ سے آنیوالی کورونا کی تیسری لہر سے پنجاب ، آزاد جموں و کشمیر اور خیبر پختونخوامیں تیزی سے پھیل رہی ہے، یہ وقت ہے کہ قوم کی رہنمائی کریں اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکیں۔

انہوں نے متعلقہ حکام کوہدایات دیتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس پھیلانے پر قابو پانے کے لئے انتظامات تیز کریں۔ انہوں نے کہاکہ اگر ملک میں صورتحال مزید بگڑتی ہے تو وفاقی حکومت کو سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔

Related Posts