افغانستان کیخلاف تیسرا ون ڈے، قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: افغانستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کم از کم 3 تبدیلیاں کی جائیں گی، قومی ٹیم مینجمنٹ نے سیریز اپنے نام کرنے کے بعد تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے، ٹیم مینجمنٹ نے پلیئنگ الیون میں 4 تبدیلیوں کے بارے میں بھی غور کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعود شکیل کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ فہیم اشرف، محمد نواز اور محمد وسیم کو بھی موقع دیا جاسکتا ہے۔

افتخار احمد، اسامہ میر، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو آرام دینے کی تجویز ہے تاہم پلیئنگ الیون کا حتمی فیصلہ ٹاس سے قبل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو مقابلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج کولمبو میں کھیلا جائے گا، تیسرا ون ڈے میچ جیت کر پاکستان ٹیم ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر آجائے گی۔

واضح رہے کہ افغانستان کیخلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان کو دو صفر سے برتری حاصل ہے۔

Related Posts