گال ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستانی بلے بازوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 461 رنز بناکر 149 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔
قومی بلے باز سعود شکیل نے کھیل کے تیسرے روز شاندار ڈبل سنچری اسکور کی جبکہ سلمان علی آغا 83 رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔ وہ سری لنکا میں ڈبل سنچری کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے۔
سری لنکا کے 312 رنزکے جواب میں قومی ٹیم نے 461 رنز اسکور کئے۔ سعود شکیل نے پہلے آغا سلمان کے 177 رنز بنائے پھر نویں وکٹ پر نسیم شاہ کے ساتھ 94 قیمتی رنز کا اضافہ کیا، وہ 208 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
مزید پڑھیں:سعود شکیل کی سری لنکا میں ڈبل سنچری، پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے
آج گال ٹیسٹ کے تیسرے روز سلمان علی آغا 83 رنز، نعمان علی 25، شاہین شاہ آفریدی 9، نسیم شاہ 6 اور ابرار احمد 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔