کراچی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج اور عدیل احمد کی ملاقات، ارکان سندھ اسمبلی نے ملاقات میں وزیر ریلوے سے کہا کہ گلشن اقبال میں سرکلر ریلوے ٹریک کے گرد خصوصاََ جیلانی ریلوے اسٹیشن کے اطرف ریلوے اراضی پر تجاوزات کی بھر مار ہے۔
پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو بتایا کہ ریلوے کی زمین پر قبضہ مافیا نے غیر قانونی رہائشی منصوبے بنا لئے ہیں جبکہ ابھی بعض نئے منصوبوں کی تعمیرات جاری ہے۔
شیخ رشید نے ریلوے کے متعلقہ افسران کو فوری طور پر قبضوں کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرکلر ریلوے کراچی کے عوام کی امانت ہے،اسے موجودہ حکومت ہر حال میں مکمل کرنے کے لیے کمر بستہ ہے۔ کسی بھی قسم کے قبضے کو جلد ختم کیا جائے گا اور سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق ہم جلد سرکلر ریلوے کی بحالی میں کامیاب ہو جائیں گے۔
ارکان اسمبلی ارسالان تاج اور عدیل احمد نے کراچی سرکولر ریلوے پروجیکٹ پر کام شروع ہونے پر اظہار اطمنان کرتے ہوئے کہا کہ وزیر ریلوئے شیخ رشید نے کراچی کے عوام کے دیرینہ مسئلے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے اور کراچی میں سرکلر ریلوے کی بحالی مین ان کی ذاتی دلچسپی سے یہ امید ہو چلی ہے کہ جلد کراچی میں سرکلر ریلوے بحال ہو جائے گی
کراچی میں سرکلر ریلوے کی بحالی سے عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی پی ٹی آئی حکومت کے حصے میں آئے گی جو ہمارے لیے باعث فخر ہو گی۔ ارکان اسمبلی نے شیخ رشید احمد کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں جلد ریلوے اراضی سے تجاوزات کا خاتمہ ہو جائے گا۔