لاہور: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ،اتحادی جماعتوں میں گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں، ان میں مسائل پر بات ہوتی رہتی ہے، سیاسی جماعتوں کے اپنے اپنے مفاد بھی ہوتے ہیں اوریہ ایسی کوئی انہونی بات نہیں۔
آج حکومتی ٹیم ایم کیو ایم سے ملاقات کرے گی اورچیزیں ٹھیک ہوجائیں گی،اس وقت ملک میں وزیراعظم عمران خان کا کوئی متبادل موجود نہیں،مسلم لیگ (ن) نے میں ہر کوئی وزیر اعظم کا امیدوار ہے ۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کی حیثیت سے میں ایم کیو ایم کے اقدام کو سمجھتا ہوں اور ہمیں سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے،ان کی جو بعض باتیں ہیں ان میں یقینا دم بھی ہوگااس میں مسائل بھی ہوں گے۔
ہمارا ایم کیو ایم کے ساتھ اتحاد چل رہا ہے ،ہم ایک جماعت نہیں ہیں، اتحادی جماعتوں نے اپنے ٹکٹ اور منشور کے مطابق الیکشن لڑا ہے ان کے اپنے ووٹرز کے الگ وعدے ہیں۔
مزید پڑھیں:خالد مقبول صدیقی کوپہلے ہی استعفیٰ دے دینا چا ہئے تھا،ڈاکٹر فاروق ستار