امریکا اور چین کے درمیان تجارتی ڈیل فائنل،منگل کو معاہدے پر دستخط ہونگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Trump says U.S.-China trade deal will be signed on January 15

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکی صدر چین کے ساتھ طے پانے والی تجارتی ڈیل کے پہلے مرحلے کی دستاویز پر بدھ پندرہ جنوری کو دستخط کریں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے اس ڈیل کو اپنی حکومت کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔

اس معاہدے پر دستخط کی تقریب امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں منعقد ہو گی اور اس میں چینی وزیر اعظم لی کیچیانگ بھی شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب میں ہونیوالی پہلی سائیکل ریس مقامی خاتون نے جیت لی

وہ پیر تیرہ جنوری کو امریکا پہنچ رہے ہیں۔ دوسری جانب اس تجارتی ڈیل پر عالمی سطح پر متضاد رد عمل سامنے آیا ۔

کونسل آف فارن ریلیشنز کے تجارتی امور کے ڈائریکٹر ایڈورڈ ایلڈن کے مطابق ابھی چین اور امریکا کے درمیان اہم اختلافی معاملات بدستور موجود ہیں۔ ایلڈن کے مطابق سیاسی طور پر یہ صدر ٹرمپ کے حق میں جائے گی۔

Related Posts