کراچی: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا مشہود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018کے الیکشن شفاف ہوتے ایسا حال ملک کا نہ ہوتا نوازشریف نے ملک کوامن کا گہوارا بنایا،اب پھر سے دہشت گردی نے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے۔
ملک میں مافیازکی حکومت قائم کردی گئی ہے،نااہل حکومت نے چینی اسکینڈل کے مرکزی کردارجہانگیر ترین کو ملک سے جانے دے دیا،لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینادوبھر کر دیا ہے، ریلوے میں ریکارڈ حادثات ہوئے پر وزیر نے استعفیٰ نہیں دیا۔ووٹ کو عزت نہیں دی جائے گی تو ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
رانا مشہود نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھو لیتے ہوئے کہا کہ 2018کا الیکشن مینڈیٹ چرایا نہ جاتا تو ملک کا یہ حال نہیں ہوتا،نوازشریف نے ملک میں امن قائم کیا تھا، نواشریف کا نام پانامہ میں نہیں،العزیزیہ میں کرپشن کا کوئی الزم نہیں ہے۔
رانا مشہود کا کہناتھاکہ نئے پاکستان نے لوگوں کی زندگیوں کو کھٹن کر دیا ہے، لوگ پرانے پاکستان کو یادکرہے ہیں،رانا مشہود کا کہناتھاکہ جب بھی حقوق پر قدغن لگائی گی بارکونسلز اور پریس کلبوں نے مزاحمت کی،کراچی میں سیاست کرنا مشکل تھا،سیاست کے لیے جانوں کی قربانیاں دی ہے۔