انسٹاگرام پر بھی پیسوں کے عوض بلیو ٹک فیچر متعارف ہونے کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیلی فورنیا: مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے بعد فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھی پیسوں کے عوض بلیو ٹک کا فیچر متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، ممکنہ طور پر فیچر کی ماہانہ فیس 5 سے 8 ڈالر تک رکھی جائے گی۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک کرنچ کے مطابق ڈیویلپرز نے انسٹاگرام پر جلد پیسوں کے عوض بلیو ٹک سروس فراہم کرنے کے فیچر کو دیکھا ہے، تاہم مذکورہ فیچر اس وقت ایپلی کیشن پر دستیاب نہیں، ڈیویلپرز نے پلیٹ فارم کے بیک اینڈ پر کوڈنگ دیکھی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انسٹاگرام پیسوں کے عوض بلیو ٹک فراہم کرنے کے فیچر پر کام کر رہا ہے۔

دوسری جانب انسٹاگرام یا اس کی مالک کمپنی میٹا (سابق فیس بک) نے بلیو ٹک کے فیچر کے حوالے سے ابھی تک کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں:

بالوں کی صحت اور نشونما کیلئے بادام کتنے فائدہ مند ہیں؟

واضح رہے کہ اس وقت انسٹاگرام پر صرف ان ہی شخصیات کو بلیو ٹک فراہم کیا جاتا ہے جو اپنے شعبوں کی معروف شخصیات ہوتی ہیں اور اسی طرح ان ہی اداروں کے اکائونٹ کو تصدیق شدہ قرار دیا جاتا ہے جو اپنی معلومات ادارے کے ساتھ شیئر کرتے ہیں اور وہ معروف بھی ہوتے ہیں۔

Related Posts