کراچی، نوجوان نے ڈاکوؤں سے بچنے کیلئے پل سے چھلانگ لگادی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: شہر قائد میں ڈاکو بے لگام ہوگئے، وارداتوں میں کمی کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا، لیاقت آباد میں ایک نوجوان نے ڈاکوؤں سے بچنے کیلئے پل سے چھلانگ لگادی۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد پل پر مسلح ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار شہری کو لوٹنے کی کوشش کی، شہری نے مزاحمت کے بجائے اپنی موٹرسائیکل چھوڑ کر پل پر چڑھنے والے راستے سے چھلانگ لگادی۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، قرآن پاک کی بے حرمتی پر مبنی ویب سائٹس چلانے والے 4 ملزمان گرفتار

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شہری کو اس کے دوستوں نے اسپتال منتقل کردیا، شہری جہاں سے پل شروع ہوتا ہے وہاں سے دوسری طرف کود گیا تھا۔

پولیس کے مطابق اونچائی زیادہ نہ ہونے کی وجہ سے شہری بڑے حادثے سے محفوظ رہا تاہم اسے معمولی چوٹیں آئیں جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے گھر روانہ کردیا گیا۔

Related Posts