شاپنگ مال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگاکر نوجوان نے خودکشی کرلی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاپنگ مال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگاکر نوجوان نے خودکشی کرلی
شاپنگ مال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگاکر نوجوان نے خودکشی کرلی

کراچی: شہر قائد میں ایک اور نوجوان بیروزگاری کی بھینٹ چڑھ گیا، افسوس ناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب بے روزگاری سے تنگ ایک شہری نے معروف شاپنگ مال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگاکر خود کشی کرلی۔

ذرائع کے مطابق یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کے قریب واقع معروف شاپنگ مال کی تیسری منزل پر موجود فوڈ کورٹ ایریا سے 40 سالہ ذوہیر نے چھلانگ لگادی اور جاں بحق ہوگیا۔

40 سالہ ذوہیر 6 بچوں کے باپ تھا اور بیروزگار ہونے کے باعث ڈپریشن کا شکار تھا، جس کے باعث وہ انتہائی قدم اُٹھانے پر مجبور ہوا۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مقتول کی لاش کو جناح اسپتال کردیا گیا ہے، جبکہ زوہیر انچولی بلاک 20 کا رہائشی تھا، اور چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا۔ متوفی اور اس کا ایک بھائی بے روزگار تھے، متوفی کی والدہ اسکول میں ٹیچنگ کے فرائض انجام دیتی ہیں۔

مزید پڑھیں: شوہر بیرون ملک چلا گیا، بیوی نے سسرالیوں کے نارواسلوک سے تنگ آکر خودکشی کرلی

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں فیڈرل بی ایریا بلاک 16کے رہائشی 6 بچوں کے باپ فہیم نے بھی بے روزگاری اور معاشی تنگ دستی سے تنگ آکر خودکشی کی تھی۔

Related Posts