نوجوان اسسٹنٹ ڈائریکٹر صحت یاب، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے کورونا کا خوف ختم

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

the young assistant director of the Building Control Authority Recovers from Coronavirus

کراچی : ایس بی سی اے کے نوجوان اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریاض حسین کے 14 روز قرنطینہ میں رہنے کے بعد صحت یاب ہونے کی وجہ سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں چھائے کورونا وائرس کے خوف کے سائے چھٹ گئے۔

گزشتہ دنوں ریاض حسین اپنے والد کی وفات پر شدید پریشان ہو گئے تھےکیوں کہ ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد ایس بی سی اے کے دفاتر میں خوف کے بادل چھائے ہوئے تھے تاہم اب جبکہ ریاض حسین کے گزشتہ روز ہونے والے ٹیسٹ میں ان میں کورونا وائرس منفی آگیا۔

مزید پڑھیں: بلڈنگ کنٹرول کا نظام بلڈر مافیا نے سنبھال لیا، غیر قانونی تعمیرات کی بھرمار

ڈاکٹرز نے انہیں احتیاطی تدابیر کا سلسلہ جاری رکھنے اور مزید ایک ہفتہ قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ریاض حسین کی صحت یابی کی خبر پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران و ملازمین نے اطمینان کا اظہار کیا دوسری جانب ریاض حسین نے بھی قرنطینہ میں رہنے کے دوران دعاؤں اور نیک خواہشات کرنے والے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Related Posts