حرم شریف میں دنیا کا سب سے بڑا کولنگ سسٹم نصب

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حرم شریف میں عازمین حج اور نمازیوں کی سہولت کیلئے دنیا کا سب سے بڑا کولنگ سسٹم نصب کردیا گیا۔

مسجد حرام کی دیکھ بھال کرنے والی ایجنسی کے مطابق اس ایئرکنڈیشن سسٹم کی گنجائش ایک لاکھ 59 ہزار ٹن ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

رحمۃ للعالمین و خاتم نبیینؐ اتھارٹی بل پرصدر مملکت کے دستخط نہ ہوسکے،تاخیری حربوں کا استعمال

ایجنسی مسجد حرام میں کولنگ سسٹم کو ہرطرح کے جراثیم سے پاک رکھنے کے لیے کوشاں ہے اور ان ایئرکنڈیشنرز سے مسجد حرام میں پھیلنے والی ہوا ہرطرح کے جراثیم سے 100 فیصد پاک ہوتی ہے۔

کولنگ سسٹم 159 ہزار ریفریجریشن ٹن تک توانائی استعمال کرتا ہے اور اسے دنیا کے سب سے بڑے کولنگ سسٹمز میں شمار کیا جاتا ہے۔

اس سسٹم کو دو اسٹیشنوں کے ذریعے توانائی پمپ کی جاتی ہے جو دنیا میں سب سے بڑے ہیں، شامیہ پلانٹ سے ایک لاکھ بیس ہزار ریفریجریشن ٹن کی توانائی دی جاتی ہے جبکہ اجیاد اسٹیشن کی پیداواری صلاحیت 39 ہزار ریفریجریشن ٹن ہے۔

Related Posts