اسسٹنٹ پروفیسرکی پی ایچ ڈی میں تاخیر پر جامعہ کراچی کی وضاحت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جامعہ کراچی نے ویب سائٹ پر اَپ لوڈ ہونے والی خبر کی وضاحت جاری کردی
جامعہ کراچی نے ویب سائٹ پر اَپ لوڈ ہونے والی خبر کی وضاحت جاری کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شعبہ تعلقات عامہ جامعہ کراچی نے ویب سائٹ پر اَپ لوڈ ہونے والی خبر بعنوان: ”جامعہ کراچی میں اٹھارہ سال بعد پی ایچ ڈی داخلہ بحال“ کی وضاحت جاری کردی۔

شعبہ تعلقات عامہ جامعہ کراچی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ باٹنی کی اسسٹنٹ پروفیسر آمنہ احمد کے پی ایچ ڈی میں تاخیر کی وجہ سپروائزز کی ریٹائرمنٹ اور پھرطویل علالت جبکہ کو سپروائزر کی بیرون ملک روانگی ہے۔

لہٰذا خبر میں خلاف ضابطہ داخلے کی بحالی جیسے جملوں کا استعمال خلاف حقیقت اور مبنی برقیاس ہے اور تصدیق کے لئے اے ایس آربی سے جاری تمام خطوط اور دی گئیں درخواستیں پیش کی جاسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:جامعہ کراچی شعبہ فنانس میں طلبہ کی فیسیں واپسی کے بجائے ہڑپ کی جانے لگیں

واضح رہے کہ آمنہ احمد کی جس دور کی انرولمنٹ ہے اس وقت کورس ورک نہیں ہوتاتھا اور ایم فل لیڈنگ ٹو پی ایچ ڈی پروگرام آفرکئے جاتے تھے جس کو اب ایچ ای سی نے کورس ورک کی تکمیل سے مشروط کردیاہے۔

Related Posts