دبئی میں آرٹ کی دنیا کا سب بڑا فن پارہ 6 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز میں فروخت کردیا گیا۔ فن پارے کو ” انسانیت کا سفر ” کا نام دیا گیا ہے۔
برطانوی فنکار سچا جعفری کے شاہکار دنیا کی سب سے بڑی پینٹنگ کو دبئی میں ایک نیلامی کے دوران 62 ملین ڈالرز میں فروخت کردیا گیا ۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ پینٹنگ سے حاصل ہونے والی رقم کو بچوں کی تعلیم اور فلاح وبہبود پر خرچ کیا جائے گا۔
” انسانیت کے سفر ” سے منسوب پینٹنگ 70 فریمز پر مشتمل پینٹنگ کا رقبہ 1595 اسکوائر فٹ بنتا ہے جوکہ 4 فٹ بال گراؤنڈ کے برابر ہے۔
دبئی میں مقیم فرانسیسی شہری آندرے عبدون نے 70 فریمز پر مشتمل دنیا کی سب سے بڑی پینٹنگ خریدی ہے۔
” انسانیت کے سفر ” کے نام سے منسوب فن پارے کو دنیا کا سب بڑا فن پارے ہونے کی وجہ سے اس کا نام گینیز ورلڈ ریکارڈز میں بھی درج کیا گیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آندرے عبدون کرپٹو کرنسی کا کاروبار کرتے ہیں ، نے بتایا ، “میں ایک غریب کنبہ سے تعلق رکھتا ہوں ، اور مجھے بعض اوقات یہ بھی معلوم ہوتا تھا کہ کھانا کھانے کے لئے گھر میں کچھ نہیں مگر پھر بھی مجھے اپنے والدین اور تعلیم سے پیار تھا۔عبدون نے کورونا وائرس وبائی مرض پر بھی روشنی ڈالی ، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ اس نے پوری دنیا کے بچوں پر کس طرح کا اثر اٹھایا ہے۔