بجلی چوری کرنے کے لئے لگائے گئے تار نے یتیم بچی کی جان لے لی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بجلی چوری کرنے کے لئے لگائے گئے تار نے یتیم بچی کی جان لے لی
بجلی چوری کرنے کے لئے لگائے گئے تار نے یتیم بچی کی جان لے لی

کراچی:بجلی چوری کرنے کے لئے لگائے گئے تار کے باعث کرنٹ لگنے سے ضلع ملیر عیدو بلوچ گوٹھ میں 8 سالہ معصوم یتیم بچی امِ فرواجاں بحق ہوگئی۔

بچی کی ہلاکت پر علاقے میں سوگ کا سماع، ہر آنکھ اشک بار۔کرنٹ لگنے کے فوری بعد بچی کی لاش کوقانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عیدو بلوچ گوٹھ میں واقع ایک گھر کے باہر کھیلتے ہوئے گیس کے پائپ کو ہاتھ لگانے پر کرنٹ لگنے 8 سالہ بچی ام فروا دختر صدیق تگڑ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔

بچی کے بھائی سلامت تگڑ نے ایم ایم نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گھر سے کچھ فاصلے پر شاہ جی پٹھان کے گھر کے باہر بجلی کے لگے میٹر کی ننگی تار اس کے ساتھ گزرنے والے گیس پائپ اور گیس میٹر سے جا لگی،میری معصوم بہن نے کھیلتے کھیلتے گیس کے پائپ میں پاتھ ڈالہ تو اس کو کرنٹ لگ گیا،جس سے وہ جان بحق ہو گئی۔

اس نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع بن قاسم پولیس کو دی،جنہوں نے کے ای ایس سی کے عملے کو بلا کر بجلی کی تار کو الگ کروایا اور بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال روانہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے والد صدیق کا 6 ماہ قبل ہی انتقال ہو گیا تھا۔ سلامت نے بتایا کہ وہ8بہن بھائی تھے، 5 بھائی اور 3 بہنیں تھے اب 2 بہنیں بچی ہیں ایک آج پڑوسی شاہ جی پٹھان کی غفلت سے جان سے چلی گئی۔

سلامت نے بتایا کہ والدہ کے ساتھ رہتے ہیں، جو بھی مزدوری میں کرتا ہوں ہم اس میں گزارا کر رہے ہیں، ابھی والد کے جنازے سے سنبھلے نہیں تھے کہ بہن کا صدمہ مل گیا ہے۔

سلامت نے ایم ایم نیوز کے توسط سے مطالبہ کیا کہ گھر کے مالک شاہ جی پٹھان کے خلاف کارروائی کر کے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔

مزید پڑھیں: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، چار رکنی منظم ڈکیت گروہ گرفتار

Related Posts